جلد سے جلد آئینی عدالت بنانا چاہتے ہیں تاکہ کنٹرول کر سکیں،یہ سب صرف ایک شخص کے ڈر کی وجہ سے کیا جارہا ہے،بیرسٹر علی ظفر
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ جلد سے جلد آئینی عدالت بنانا چاہتے ہیں تاکہ کنٹرول کر سکیں،یہ سب صرف ایک شخص کے ڈر کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ لوٹاکریسی اور فریب کو پروموٹ کرنا بہت شرمناک ہے،کل آپ یہ مت کہنا کہ ہم لوٹاازم کے خلاف ہیں،لوٹاازم کے خلاف آواز اٹھا رہےتھے تو یہ حمایت کررہے تھے۔
- Advertisement -
جلد سے جلد آئینی عدالت بنانا چاہتے ہیں تاکہ کنٹرول کر سکیں،یہ سب صرف ایک شخص کے ڈر کی وجہ سے کیا جارہا ہے،عوام 27ویں آئینی ترمیم کے ساتھ نہیں ہیں،آپ نے دو ووٹ چوری سے لے لئے، لیکن سچ کو نہیں چھپا سکیں گے،جو آئینی عدالت بنا رہے ہیں اس میں مارشل لا قبول کی اجازت تھی، یہ غلطی دور کی گئی،اس غلطی کو دور کرنے سے واضح ہو جاتا ہے کہ سب جلدی میں کیا جارہا ہے،یہ سارے کا سارا مذاق ہو رہا ہے،
حکومت آئینی ترمیم دوبالا لائی جس کیلئے انہیں 64ارکان درکار ہیں،ترمیم میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے سینیٹرز نے پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دیااس پر آئین کا 63اے لاگو ہو جاتا ہے،انہوں نے ایوان میں کہا تھا میں استعفیٰ دیتا ہوں،ہمیں اس تمام کارروائی کو چیلنج کرنا پڑے گا۔