MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افواج پاکستان قوم کے دل کی دھڑکنوں میں بسا ہوا ہے سازشی عناصر ناکام رہینگے ۔سردار رفیق احمد بھٹی

0 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جعفرآباد(مسائل نیوز) منتخب کونسلران اتحاد کا سردار رفیق احمد بھٹی کی سربراہی میں پاکستان افواج کے حق میں ریلی ہزاروں افرادکی شرکت پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شکاف نعروں سے فضاء گونج اٹھی

- Advertisement -

ڈیرہ اللہ یار کونسلر اتحاد کے رہنما سردار رفیق احمد بھٹی کی قیادت میں سرکٹ ہاوس ڈیرہ اللہ یار سے ریلی نکالی گئی ریلی میں انجمن تاحران منتخب کونسلران جماعت اسلامی کے رہنماوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی شہر کے مختلف حصوں سے ہوتے ہوئے مزدور چوک پہنچی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار رفیق احمد بھٹی مٹھا خان بادینی دادن خان کھوسہ مہراللہ بھٹی ماما اکبر گولہ و دیگر نے کہا کہ
افواج پاکستان کے خلاف پروپگنڈہ کرنے والوں کو اپنی گریبان میں جھانکنا چاہئے کل تک جو تعریفیں کرتے ہوئے تھکتے نہیں تھے آج دشمن کی زبان بولنے لگے ہیں پاک افواج ایف سی بلوچستان اور بلوچستان پولیس پر ہمیں فخر ہے ان کے خلاف کوئی لفظ سننا گوارہ نہیں ہے ہم ان لوگوں کو کہنا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے افسوس کہ شرپسند عناصر افواج پاکستان کے خلاف گھناونے عزائم کے ساتھ قومی دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.