MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان آئینی اور جمہوری راستہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں

1 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کھاریاں(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ساری صورتحال بے یقینی کی ہے جس پر پوری قوم پریشان ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں، عمران خان آئینی اور جمہوری راستہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کھاریاں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال کیا پاکستان کے مفاد میں ہے، مسلم لیگ ن اہم تعیناتی پر ملک کو بحرانوں میں کیوں دھکیل رہی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم دورہ کا بھی کینسل ہو چکا ہے، سعودی ولی عہد کے آنے سے ملک کی جو معاشی صورتحال میں بہتری ہونی تھی وہ کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ساری صورتحال بے یقینی کی ہے جس پر پوری قوم پریشان ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں، الیکشن نئی اصلاحات کے مطابق ہی ہونے چاہئیں، حکومت الیکشن اصلاحات پر بہانے تلاش نہ کرے۔
ادھر سمندری میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ناکام تجربہ تھا، الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا بے تحاشہ نقصان ہو رہا ہے، اس وقت ملک دلدل میں پھنس رہا ہے، مہنگائی عروج پر ہے، یہ کہہ کر آئے تھے مہنگائی ختم کریں گے لیکن یہ چاہتے ہیں کہ عوام ہی ختم ہو جائیں، اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے اور عوام الیکشن چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بوائی ہورہی لیکن حکومت گندم کی سپورٹ پرائس کا فیصلہ نہیں کر پائی، آدھا نومبر آ گیا لیکن گنے کا ریٹ نہیں جاری ہوا، 150 والا ڈیزل کسان کو 240 میں بھی نہیں مل رہا، حکومت کے پاس عوام کے لیے فیصلے کرنے کا بھی وقت نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف پاکستانی عوام سے خوفزدہ ہیں، یہ لوگ یہاں سے اس لیے بھاگ گئے ہیں کیوں کہ یہ پاکستانی عوام سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ دباؤ اور جبر سے لوگ ڈر جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے مستقبل کے منصوبوں میں پاک فوج تعمیری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.