MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی سی سی نے جو سب سے بری چیز ایجاد کی ہے وہ ہے امپائرز کال ،ڈینس فریڈ مین بھی بول پڑے

0 543

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میلبرن(مسائل نیوز)سوشل میڈیا صارفین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائر دھرما سینا پر برس پڑے اور کہاہے کہ دھرما سینا ایک اور ورلڈکپ فائنل کو بدبودار بنا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل

- Advertisement -

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا انگلینڈ کی اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی لو فل ٹاس گیند سیدھی انگلش بیٹر فل سالٹ کے پیڈ پر لگی، پاکستانی ٹیم کی جانب سے زوردار اپیل کی گئی تاہم امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا جس پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ریوویو لے لیا۔تھرڈ امپائر نے امپائرز کال قرار دیتے ہوئے پاکستان کا ریویو ضائع کر دیا جس پر صارفین کی جانب سے فوری طور پر سوشل میڈیا پر سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے امپائرنگ پر سوالات اٹھا دئیے۔اس حوالے سے پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا اسٹار ڈینس فریڈمین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ امپائر دھرما سینا ایک اور ورلڈکپ کو بدبودار بنا رہے ہیں۔ڈینس فریڈ مین نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی سی سی نے جو سب سے بری چیز ایجاد کی ہے وہ ہے امپائرز کال کیونکہ امپائر یا تو ٹھیک ہوتا ہے یا پھر غلط۔انہوںنے کہاکہ اور ایک بار پھر دھرما سینا بدترین امپائر۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.