MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیشنل پارٹی عوام کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور عوام کو سیاست کا محور سمجھتی ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

0 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالاِی (مسائل نیوز)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پشتون ریجن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور عوام کو سیاست کا محور سمجھتی ہے۔بلوچ پشتون سمیت تمام محکوم قوموں کی مشترکہ جدوجہد سے ہی تعمیر کی منزلیں حاصل کی جاسکتی ہے۔نیشنل پارٹی بلوچستان میں آباد تمام قوموں کو سیاسی طور پر منظم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔نیشنل پارٹی نیپ کی تسلسل ہے اور اس تسلسل کو عملی شکل میں لانے کےلیے سیاسی کارکنوں اور عوام کو جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ نیشنل پارٹی کی فلسفہ کی بڑی کامیابی ہے کہ اکثریتی پشتون اضلاع میں نیشنل پارٹی کے دوست و تنظیم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ و پشتون میں کوئی تضاد نہیں۔لیکن تضاد ابھارنے کی منفی سازش وکوشش ہمیشہ رہی ہے۔سیاست و حکمرانی قوموں کو لڑانے سے نہیں کیجاتی پے۔سیاست عوام کی خدمت اور فلاح کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون دونوں اقوام کو سنجیدگی و بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اور یہ سیاسی شعور سیاسی عمل سے پروان چڑھے گا۔اس منفی سیاست کو روکنا ہوگا کہ بلوچ پشتون کو اپنا مخالف کہے اور پشتون بلوچ کو اپنا مخالف کہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر جموریت کی حقیقی روح کو پروان چڑھایا جاتا آئین وقانون کی حکمرانی ہوتی اور ایک فرد ایک ووٹ پر عمل ہوتا تو قومی نابرابری و انتشار نہیں ہوتا۔آج بھی ملک کی بقاء کا واحد راستہ یہی ہے کہ سیاست کو سیاسی لوگوں کے لیے چھوڑا جائے اور جموریت کے فروغ کو ممکن بنایا جائے تو تب ملک خوشحال بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پشتون ریجن کے دوستوں کی محنت وجدوجہد سے پارٹی منظم ہورہی ہے۔جس پر پارٹی ریجن کے رہنماؤں کو سہراتی ہے۔اجلاس میں پارٹی کو منظم و متحرک کرنے کےلیے متعدد فیصلے کئیے گئے۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ،ڈپٹی ریجنل سیکرٹری ندیم میانی، اللّه نور کاکڑ ڈپٹی آرگنائزر زیارت، در محمّد بلوچ آرگنائزر لورالائی، حاجی صالح محمد آرگنائزر موسیٰ خیل، سعید خان بزدار ڈپٹی آرگنائزر موسیٰ خیل، عبدالخالق کاکڑ آرگنائزر ژوب، اعظم پیچی آرگنائزر ہرنائی، خلیل الرحمن ایڈووکیٹ اور محمد صادق ایڈووکیٹ شریک تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.