سوکر اُٹھتا ہوں تو 3 گیندوں پر 13 اور 3 رنز یاد آتے ہیں شاداب خان کا محمد نواز سے متعلق اہم انکشاف
میلبرن (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ آل رائونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے بہت پْرجوش ہیں، ہماری طاقت بولنگ اور انگلینڈ کی طاقت بیٹنگ ہے، فائنل بہترین ہوگا۔برطانوی میڈیا پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان
- Advertisement -
ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ سابق چیمپئن ہے اور اس کے پاس بہترین کھلاڑی بھی ہیں، دعائوں نے کام کردیا اس لیے اب ہمارا وقت ہے۔شاداب نے بھارت اور زمبابوے سے میچ میں شکست کے حوالے سے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ دونوں جیتے ہوئے میچز ہم ہارے تھے اور اتفاق سے نواز کا دونوں ہی میچز کے آخری لمحات میں اہم کردار رہا۔آل راؤنڈر نے کہا زمبابوے سے شکست کے بعد نواز میرے پاس آیا اور کہنے لگا میں ان دونوں میچز کو بھولنا چاہتا ہوں لیکن جب بھی سو کر اُٹھتا ہوں تو مجھے 3 گیندوں پر 13 رنز اور 3 گیندوں پر 3 رنز یاد آتے ہیں جس پر میں (نواز) کہتا ہوں یہ میں نے کیا کر دیا۔شاداب خان نے انٹرویو میں مزید کہا کہ سابق کھلاڑی جو ہمارے ساتھ کھیلے، جب وہ تنقید کرتے ہیں تو برا لگتا ہے۔1992ء ورلڈ کپ سے مماثلت کے متعلق سوال پر شاداب خان نے کہا کہ ہم بھی وہی نتیجہ چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا فائنل کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شیڈول ہے۔
[…] نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل رئوانڈر شاداب خان نے حارف رئوف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیری شکرانے […]
[…] نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل رئوانڈر شاداب خان نے حارف رئوف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیری شکرانے […]