MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز کے خلاف شمیم شوگر مل کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت نیب کے ہاتھ بڑے ثبوت لگ گئے

0 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)نے شمیم شوگر مل کی خریداری کے بعد فروخت کی دستاویزات حاصل کرلیں جس کے مطابق مریم نواز، یوسف عباس،عبدالعزیزشمیم شوگر کے شیئرز ہولڈرز تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز، یوسف عباس،عبدالعزیزشمیم شوگر مل کے شیئرز ہولڈرز تھے، شمیم شوگرمل1ارب65 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی۔حاصل کردہ دستاویزات میں شوگر مل خریدنے کیلئے 88 کروڑ کا بینک قرض اور 36کروڑ80لاکھ اسپانسر قرض ظاہر کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگرمل کی خریداری اورفروخت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، شمیم شوگرمل کی خریداری کی رقم کہاں سے

- Advertisement -

آئی، فروخت کیوں کی گئی؟۔ذرائع نے کہا کہ شمیم شوگر کیلئے قرض سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ بڑا قرض کیسے حاصل کیاگیااوربطورضمانت کیا رکھوایا گیا؟ جبکہ اسپانسر قرض کیسے حاصل کیا گیا اس کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.