ایس ایچ او بیلہ انسپکٹر محمد اسحاق رونجھو نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں سمیت منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے
لسبیلہ بیلہ(مسائل نیوز)ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ انسپکٹر محمد اسحاق رونجھو نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ہندو محلہ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج کر لیا
- Advertisement -
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ انسپکٹر محمد اسحاق رونجھو نے اپنی پولیس ٹیم اے ایس آئی غلام اکبر رونجھو، انور امین رونجھو اور غلام اکبر کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ہندو محلہ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزمان شہروز عرف گلو سکنہ کھانہ بھٹ،عاقب لطیف سکنہ کھانہ بھٹ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے موبائل اور 125 موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مذید تفتیش شروع کر دی واضع رہے کہ ایس ایچ او بیلہ انسپکٹر محمد اسحاق رونجھو نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں سمیت منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جس پر عوامی حلقوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا یے اور امید ظاہر کی ہے کہ موصوف اسی طرح کاروائیوں کا عمل جاری رکھیں گے
[…] لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ انسپکٹر محمد اسحاق رونجھو نے اپنی پولیس ٹیم اے ایس آئی اکبر رونجھو، ہیڈ محرر […]