MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تمام طلباء کو ضروری سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسقبل کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے،جان محمد جمالی

0 386

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عبدالروف مینگل نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران صوبے میں تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی صورتحال، صوبے میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ اور دورافتادہ اضلاع میں یونیورسٹی کیمپسز کے معیار کو اُونچا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام طلباء کو ضروری سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسقبل کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت اور ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر قربان کرنے سے ہی سب کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں. قائمقام گورنر نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ صلاحیتوں کے حوالے سے کسی سے کم نہیں ہیں. ضرورت اس امر کی کہ ان مواقع اور سہولیات فراہم کیا جائے تاکہ وہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے قابل بن جائے.#

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.