MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

استاد اپنی طالبہ سے رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا گیا، وڈیو وائرل

0 2,416

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گگو منڈی کے لیڈیز کالج کی آڑ میں قحبہ خانہ کھل گیا۔

استاد اپنی طالبہ سے رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا گیا وڈیو وائرل۔

کالج میں قبل ازیں بھی بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کے ہونے کا انکشاف ہواہے۔

- Advertisement -

کالج کا مالک محمودالحسن چوری کے مقدمہ میں جیل یاترا بھی کر چکا ہے۔

ٹیچروں کے کرتوت ظاہر کرنے پر چوکیدار کو قتل کی دھمکیاں۔

وڈیو وائرل ہونے پر مذہبی و سماجی حلقوں میں غم وغصہ پایا جانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیڈیزکالج گگومنڈی کے چوکیدار محمد افضل نے صحافیوں کو بتایا کہ کالج کا مالک محمودالحسن ایک عیاش قسم کا شخص ہے جو چوری کے مقدمہ میں جیل بھی بھگت چکا ہے محمودالحسن نے اپنی عیاشی کیلئے کالج اور اکیڈمیاں بنائی ہوئی ہیں محمودالحسن نے لیڈیز کالج گگومنڈی میں بھی قحبہ خانہ کھول رکھاہے جہاں آئے روز طلباء و طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے کالج کا ہی ایک ٹیچر عابد آکاش آفس میں ایک طالبہ سے نازیبا حرکتیں کرتا پکڑا گیا تھا جس کی وڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے محمدافضل نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی کالج کے متعدد ٹیچرز بچوں کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بناتے ہوئے پکڑے گئے تھے جن کے ثبوت بھی میرے پاس ہیں ٹیچر کی اپنی طالبہ سے رنگ رلیاں منانے کی وڈیو وائرل ہوتے ہی مذہبی و سماجی حلقوں میں غم و غصہ پایا جانے لگا ہے اور والدین نے اپنے بچوں کو نجی کالجز و اکیڈمیوں سے تعلیم ادھوری چھڑوا کر گھروں میں بٹھا لیا ہے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس بابت موقف لینے کیلئے لیڈیز کالج کے مالک محمودالحسن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کالج کی بلڈنگ میں ہی بیس اکیڈمی ہے یہ واقعہ وہاں ہوا ہے کالج کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.