امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر انکی بی ٹیم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صرف پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کو اچھال منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ،قاسم خان سوری
کوئٹہ(مسائل نیوز)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی او صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسز کے خلاف پٹیشن دائر کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صوبائی افیشل مشترکہ اکاونٹ میں صوبائی اکائونٹ میں اسلام آباد سے پیسے دفتر کے کرائے دیگر امور، تنخواہوں اور جلسے کے لئے ٹرانسفر کئے گئے تھے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی( ایف آئی اے ) کی جانب سے نوٹسز میں 2011 سے 2013 تک جس ٹرانزیکشن کا تذکرہ کیا گیا ہے اس کا فارن فنڈنگ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس اکاونٹ میں بیرون ملک سے کوئی ٹرانزیکشن ہوئی 10 اگست کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس ملا تھاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر انکی بی ٹیم الیکسن کمیشن اف پاکستان کی جانب سے صرف پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کو اچھال منفی پروپیگنڈا کیا جارھا ھے اس کے بر عکس مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر پارٹیوں سے کیوں نہیں پوچھا جا رہا کہ انکی فنڈنگ کہاں سے ہوئی ھے آج میں بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش ہوا ہوں ایف آئی اے کے نوٹس کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے کیونکہ ہم نے ہمیشہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھا ھے لیکن تعجب کی بات ھے کہ پی ڈی ایم کی بی ٹیم الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کی ھدایات پر فیصلے صادر فرماتی ھے جسکا واضح ثبوت الیکشن کمیشن نے فیصلے میں ایک لائن کا اضافہ امپورٹڈ حکومت کی فرمائیش پر کیا تھا انہون نے مزید کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا ،مریم نواز ضمانت پر رہا ھے لیکن اسکے باوجود وفاقی حکومت کو چلا رہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔
[…] انصاف بلوچستان کے صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے زہر اہتمام جشن […]
[…] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کراچی سے ضمنی انتخاب لڑیں […]
[…] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قانونی محاذ پر ٹف ٹائم […]
[…] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تحریک […]
[…] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان پارٹی کے لیے ریڈلائن ہیں […]
[…] آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اتوار کی شام پاکستان تحریک انصاف کی آن لائن پریس […]
[…] آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن اف پاکستان نےعام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، تمام ریجنل […]
[…] آباد(مسائل نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی […]