MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے انکے گھر پر چھاپہ

0 320

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)لاہور پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ چھاپے کے وقت مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے عطا تارڑ نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر داخلہ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب، میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں لیکن آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔عطا تارڑ نے کہا کہ جسگھر میں 15 سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے۔معاون خصوصی وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔دوسری جانب عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عطا تارڑ صاحب، آپ پیش ہو جائیں، قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے۔ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ آج پولیس نے لاہور میں عطا تارڑ کے گھر نوٹس دیاہے، عطا تارڑ اگر قانون کی طاقت کو سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.