MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کینڈی بنانے والی کمپنیوں کے علاوہ کوئی اس بجٹ سے خوش نہیں:اسد عمر

2 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کینڈی بنانے والی کمپنیوں کے علاوہ کوئی اس بجٹ سے خوش نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ کیا شاندار بجٹ پیش کیا ہےعوام ناراض، سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ، روپے کی قدر میں مزید کمی، اور امپورٹڈ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بھی خوش نہیں ہے۔

دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی، نجی بینک کے ذخائر میں بھی 10کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعدزرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 7ارب ڈالر کمی ہوئی۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے روپے کی قدر تیزی سے گر رہی ہے۔

ادھر اقتصادی سروے کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے آخری سال میں فی کس آمدنی 1798 ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچی ، ملکی معیشت کا کل حجم 383 بلین ڈالرز ہو گیا ، ملکی معیشت نے کورونا وباء کے باوجود بحالی کی طرف پیش قدمی جاری رکھی، ٹیکس محصولات میں 28 فیصد، ایکسپورٹس میں 27 فیصد، ترسیلات زر میں 7 فیصد اضافہ ہوا ، بے روزگاری کی شرح میں کمی آئی۔
اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال یعنی تحریک انصاف حکومت کے آخری مالی سال کے دوران ملک کی شرح نمو 5.97 فیصد، فی کس آمدنی 1798 ڈالر، زراعت کے شعبہ کی شرح نمو 4.4 فیصد، صنعتی شعبہ کی نمو 7.2 فیصد، تعمیراتی شعبہ کی نمو 3.1 فیصد، خدمات کے شعبہ کی نمو 6.2 فیصد، بڑی صنعتوں کی شرح نمو 0.4 فیصد، ایف بی آر کے محصولات کی وصولی 28.4 فیصد اضافہ کے ساتھ 5348 ارب روپے، مالیاتی خسارہ 2565 ارب روپے، مہنگائی کی شرح 11.3 فیصد، برآمدات 27.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 26 ارب 80 کروڑ ڈالر، درآمدات 59.8 ارب ڈالر، تجارتی خسارہ 49.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 32.9 ارب ڈالر، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 13.8 ارب ڈالر، آئی ٹی کی برآمدات 29.26 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ ایک ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، ترسیلات زر 7.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 26 ارب 10 کروڑ، زرمبادلہ کے ذخائر 16.4 ارب ڈالر رہے۔
رواں مالی سال کے دوران براہ راست سرمایہ کاری 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 1455.6 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی، مارچ 2022 کے آخر تک کل سرکاری قرضہ 44 ہزار 366 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] ہیں، انہوں نے عمران خان پر ذاتی حملے شروع کردیے ہیں، اسد عمر کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی رابطے بحال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی پاکستان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.