حکومت عوام کے وسیع تر مفادات میں اقدامات کر رہی ہے،حاجی محمد خان لہڑی
جعفرآباد(مسائل نیوز)صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی نے گزشتہ روز کیرتھر کینال میں بھل صفائی کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے آرڈی 102 سے لے کر آر ڈی 278 باغ ہیڈ ریگولیٹر تک کینال کا معائنہ کیااور کہاکہ محکمے کے انجینئرز جلد از جلد اور معیاری کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے محنت کے ساتھ کام کریں تاکہ بھل صفائی کا کام اپنے معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے حکومت عوام کے وسیع تر مفادات میں اقدامات کر رہی ہے اب تمام آفیسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں انہوں نےکہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی دلچسپی کی بدولت پٹ فیڈر کینال اور کیرتھرکینال میں بھل صفائی کا کام شروع کیا گیا ھے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نصیرآباد ڈویڑن کے اضلاع میں زرعی انقلاب آئے گا کسانوں اور کاشتکاروں کےلئے خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی کاشتکار مالی طور پر مزید مستحکم ہو جائیں گے موجودہ حکومت اجتماعی منصوبوں کو فوقیت دے رہی ہے بھل صفائی کا منصوبہ بھی اجتماعیت کی عکاس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھل صفائی کے جائزے کے موقع پر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف انجینئر کینالز قاضی عبدالرزاق ایکس ای این کیرتھر کینال ظفر علی۔ سہیل احمد کوسہ ایس ڈی او کریم بخش جویا رحیمداد لہڑی عبدالعزیز کھوسہ جاوید احمد بہرانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے چیف انجینئر قاضی عبدالرزاق اور ایکس ای این کیرتھر کینال ظفر علی نے صوبائی وزیر ایریگیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیرتھر کینال میں بھل صفائی کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے کاشتکاروں کےلئے حکومتی منصوبے کو صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کڑی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے گھڑنگ کے مقام سے بھاری مشینری کے ساتھ بھل صفائی کا کام شروع کیا گیا کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا ہرگز قبول نہیں کیا جا رہا ہے ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ بھی کام کی مانیٹرنگ کے لیے دورے کر رہی ہے تاکہ بھل صفائی کا کام احسن انداز سے مکمل کیا جا سکے اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ کیرتھر کینال کی بھل صفائی کے بعد ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی کی رسد میں حائل مشکلات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا بھل صفائی کے ساتھ ساتھ کینال کے اسٹرکچر کی بحالی کے لیے بھی عملی طور پر اقدامات کیے گئے ہیں صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد خان لہڑی نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے آفیسران اور انجینئرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ٹاسک کو احسن انداز سے مکمل کریں اور دیانتداری کے ساتھ اس عوامی منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے اپنی مہارت کو زیر میں استعمال لائیں۔
[…] صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءحاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے طور بادوزئی ڈیم سے 17000ایکڑ اراضی سیراب ہو رہی […]