MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈیرہ اللہ یار قلت آب کی وجہ سے قیامت صغریٰ کا منظر پیش کرنے لگا

0 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جعفرآباد (مسائل نیوز)ڈیرہ اللہ یار گرد نواح میں ظلم کی انتہاء عوام بوند بوند پانی کو ترس گئے مویشیاں پیاس سے مرنے لگے
جعفرآباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ الللہ یار اور ملحقہ علاقوں میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے مختلف دیہاتوں میں تالاب خشک ہوگئے خواتین، بچے اور مرد حضرات پانی کی تلاش میں دربدری کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں چوپائے مال مویشی مرنے لگے ہیں ضلع جعفر آباد پھر کے تمام سرکاری سکولوں میں پینے کا پانی ناپید ہوگیا ہے طلباء پیاس سے بلبلا اٹھے ہیں اکثر اسکولوں میں طالب علم و طلباء گرمی کی وجہ سے بے حوش ہوتے ہیں ضلع جعفر آباد اور ان کی تحصیلوں میں لوگ پینے کے پانی کے لئے امدادی ٹریکٹروں کے آگے گھنٹوں لائنوں میں کھڑے ہو کر مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں لیکن محکمہ پی ایچ ای حعفرآباد کی جانب سے پانی کی فراہمی کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے عوامی حلقوں نے اب پانی دو پانی دو ضلع جعفر آباد کو پانی دو عوام کا نعرہ لگانا شروع کردیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.