MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حیدر آباد کے قریب مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حیدر آباد (مسائل نیوز) حیدر آباد کے قریب مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور ٹرین کے انجن سمیت بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

- Advertisement -

حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔حادثے میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاؤن ٹریک پر رحمان بابا ایکسپریس کی دس کے قریب بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جب کہ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی بوگیاں ایمرجنسی بریک لگانے پر پٹری سے اتریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.