MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی سکیم کا اعلان

0 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی سکیم کا اعلان۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ نے دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا ، ملک بھر میں 38ہزار سے زائد افراد کے پاس 2شناختی کارڈ اور پاسپورٹ موجود ہیں ۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق دو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ رکھنے والے افراد نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی ، ان افراد نے جعلسازی سے 2 سٹیزن شپ نمبر بھی حاصل کر رکھے ہیں ، ان افراد کو ایک شناختی کارڈ اور ایک پاسپورٹ بنانے کی اجازت دی

- Advertisement -

جا رہی ہے ۔قانون کے مطابق دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے پر تین سال سزا ہو سکتی ہے ۔ ذرائع وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ یہ سہولت مجرموں کو حاصل نہیں ہو گی ، ایمینسٹی سے فائدہ نا اٹھانے والوں کو سخت سزا، جیل جانا پڑے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.