MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کے سپرد کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

0 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہو ر(مسائل نیوز) لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستان کو شاہین آفریدی کی طرح جارح مزاج کپتان کی ضرروت ہے۔لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے بھی بابر کی کپتانی کے حوالے سے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ

- Advertisement -

بابر بڑے فارمیٹ کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں طویل فارمیٹ کی کرکٹ یعنی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے نقطہ نظر سے بات کروں تو مستقبل میں ہمارے پاس زیادہ ٹی ٹونٹی کرکٹ نہیں، ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں شاہین کو بطور ٹی ٹونٹی کپتان قومی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی کی قائدانہ صلاحیتیں سب کے سامنے ہیں، پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم لگاتار 2 بار ٹائٹل نہیں جیت سکی لیکن شاہین کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے کرکے دکھایا، میرے خیال میں شاداب اور بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم جارح مزاج انداز میں نہیں کھیل رہی۔انہوں نے کہا کہ شاہین دلیر فیصلے کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں، ان فیصلوں کی وجہ سے اسی وجہ سے وہ بعض اوقات تنقید کی زد میں بھی رہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.