تحریک عدم اعتماد سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا
اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا ملا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) سے سات اراکین قومی اسمبلی نے خفیہ ملاقات کی ہے، اور (ق) لیگ کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ایم این ایز نے گذشتہ تین روز کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اور صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت سے ملاقات کی، کن کن ارکان اسمبلی نے قاف لیگی قیادت سے خفیہ ملاقاتیں کیں؟ فی الحال نام سامنے نہیں آسکے ہیں۔ق لیگ نے وزیراعظم
- Advertisement -
عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات کی تردید کردی ہے، کامل علی آغا نے کہا کہ نہ ہی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی وزیراعظم کے ساتھ کوئی ملاقات ہورہی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی شیڈول تیار یا رابطہ ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان مطمئن ہیں اور عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔