15 فروری کو ایران سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی
لاہور(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے 15فروری کو ایران سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کوئٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں یہ سسٹم بارش کا سبب بن سکتا ہے،17فروری کو اس سسٹم کے زیراثر کراچی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے،سندھ کے مغربی علاقوں میں بھی یہ سسٹم ہلکی بارش کا سبب بن سکتا ہے،رپورٹ کے مطابق 18فروری کو یہ سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔