MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کے بڑے سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی

1 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان کے بڑے سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز کراچی مقصود میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے شیڈول میچز کیلئے

- Advertisement -

سکیورٹی ڈویژن نے سندھ حکومت اور تمام متعلقہ حکام کی مدد سے شائقین کی سہولت کے لیے ایک جامع سکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی انتظامات اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تماشائیوں کو داخلی دروازے پر سکیورٹی عملے کی جانب سے اچھی طرح سے چیک کیا جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم میں کسی بھی قسم کی ریفریشمنٹ، کھانے کی چیزیں، مشروبات، شیشہ، پلاسٹک کی بوتلیں، ڈبے اور نشہ آور اشیاء ساتھ لے جانے کی ممانعت ہے۔ مقصود میمن نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم سے دور کی پارکنگ ختم کردی گئی ہے اور اسٹیڈیم سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ عام شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے کھلا رہے گا جب کہ وی آئی پی نیشنل کوچنگ سینٹر کے اندر گاڑیاں پارک کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کار کا سرخ اسٹیکر رکھنے والے آفیشلز اسٹیڈیم کے احاطے میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے جب کہ گاڑی پارک کرنے کے لیے تماشائیوں کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور میچ ٹکٹ ضرور دکھانا ہوگا۔دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)سیزن 8کی سکیورٹی کیلئے فوج اوررینجرز تعینات کرنیکی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پی ایس ایل کی سکیورٹی کیلئے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن پیرسے شروع ہوگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پلے آف مرحلے کیلئے 3 ٹیمیں فائنل ہو چکی ہیں جبکہ ایک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.