MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے وسائل پر کوئی کمپرومائز قبول نہیں، عبدالمالک بلوچ

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت(ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بہمن تربت میں ریکودیک بچاو تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ ریکودیک بلوچستان کے عوام کی قومی ملکیت اور آثاثہ ہے بلوچستان کے نااہل حکومت کو بلوچستان کے وسائل کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دینگے

- Advertisement -

وفاق نے سیندک معاہدے کا توسیع کرکے ماورائے آئین اقدامات کا مرتکب ہوا ہے معدنیات صوبائی سبجیکٹ ہے اور اس پر اختیار صرف صوبے کا ہے۔ انھوں نے کھاکہ اسلام آباد کو بلوچ اور بلوچستان سے متعلق مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہوگا اسلام آباد کو بلوچستان سے دلچسپی ہے کیونکہ اس کی اسٹیٹجیک اہمیت ہے اور وسائل سے مالا مال ہے جبکہ بلوچ اس کی ترجہات میں شامل نہیں ہے اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہوگا

جب تک بلوچ کو اسلام آباد قبول نہیں کرے گا اس مسائل و مشکلات کے حل میں سنجیدہ نہیں ہوگا مشکلات برقرار رہیں گے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ بلوچستان اور بلوچ عوام کے خلاف منصوبہ بند سازشوں کو بند کرنا ہوگا بلوچستان شمالی و جنوبی کسی صورت قبول نہیں بلوچستان کے وسائل پر بلوچ عوام کا حق اختیار کو تسلیم کرکے وسائل کی لوٹ و کھسوٹ بند کرنا ہوگا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.