MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئین پاکستان میں حقوق نسواں کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے،ربابہ بلیدی

0 311

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور اور بلوچستان اسمبلی میں وویمن پارلیمنٹرین فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، سیکورٹی، مالی آزادی اور وراثت مراعات نہیں بلکہ خواتین کے بنیادی حقوق ہیں ہم ان حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستانی خواتین کے خصوصی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں ڈبلیو پی سی کی چیئرپرسن و پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے

- Advertisement -

کہا کہ خواتین نہ صرف ہمارے معاشرے میں خاندان کا اہم ترین ستون ہیں بلکہ کسی بھی فرد کی کامیابی کا سب سے بڑا سہارا ہیں آئین پاکستان میں حقوق نسواں کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے تاہم قوانین کی تشریحات اور عمل درآمد کے مسائل کی وجہ سے خواتین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے خواتین اگر کمزور ہیں تو ضرورت اس بات کی ہے

کہ انہیں شروع سے ہی مثبت سمت میں تربیت دینے اور بااختیار بنانے کے لئے قوانین اور رہنما اصول بنائے جائیں اور ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ، دنیا بھر میں خواتین کی اکثریت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہیں تعلیم حاصل کرنے کے برابر مواقع نہیں ملتے جس کی وجہ سے وہ مردوں کے برابر تعلیم حاصل نہیں کر پاتیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.