MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاک ڈاون نہ کرنے پر مجھ پر شدید تنقید کی گئی،وزیراعظم

0 434

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے، سندھ میں اور پنجاب میں گندم الگ الگ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے، ایک ملک میں گندم کی قیمت ایک ہی ہونی چاہیے،میں اور میری ٹیم اپنی ڈائریکشن پر بہت کلیئر ہیں، ملک میں بہت سی ریفارمز کی ضرورت ہے،اگر آپ ریفارم کرنا نہیں چاہتے تو سب کو خوش کر سکتے ہیں،بل پاس کرانے کےلئے اکثریت کی ضرورت ہے،

- Advertisement -

ہم قومی اسمبلی سے بل پاس کراتے ہیں تو سینیٹ میں پھنس جاتے ہیں،سوائے امریکا کے سب سمجھتے ہیں افغانستان کے اکاو¿نٹ بحال کیے جائیں،سوائے امریکہ کے سب سمجھتے ہیں ، افغانستان کے منجمد اکاو¿نٹ بحال کیے جائیں، افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو امریکا کو اور بھی مشکلات کا سامنا ہو گا۔دورہ چین کے حوالے سے سابق سفارتکاروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے امریکا کے سوا روس اور چین سمیت تمام ممالک کا اس بات پر اتفاق ہے

کہ افغانستان میں انسانی بحران کا راستہ روکنا چاہیے اور ان کے اثاثے بحال کرنا چاہیے، امریکا کو بھی اندازہ ہے کہ افغانستان کے حالات بگڑے تو اس کے اثرات امریکا پر بھی پڑیں گے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخ میں سب سے زیادہ مضبوط حالیہ دورے کے بعد ہوئے ہیں، چین کی جانب سے کئی منصوبوں میں تعاون کی یقن دہانی کروائی گئی ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.