MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان چاہتے تھے اسمبلی تحلیل ہو، وہ کامیاب ہو گئے

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے اسمبلی تحلیل ہو، وہ کامیاب ہو گئے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حد تک کہہ سکتے ہیں کہ ہم انہیں جلد الیکشن سے روک رہے تھے اس میں ہم ناکام رہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ضمنی الیکشنز میں عمران خان خود امیدوار تھے۔ملتان میں پی ٹی آئی سیٹ ہاری، آگے بھی ان کو پتہ لگ جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کردی ہے، ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے، گورنر نے دو دنوں میں سمری منظور نہ کی تو اسمبلی 48 گھنٹوں میں خود بخود ٹوٹ جائے گی۔
ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات کے بعد زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے، وزیراعلیٰ کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے، گورنر نے دو دنوں میں اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منظور نہ کی تو اسمبلی 48 گھنٹوں میں خود بخود ٹوٹ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے کیا وعدہ پورا کردیا ہے۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے ساتھ خیبرپختونخواہ کی اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا جائے، ہمارا پاکستان کے عوام سے وعدہ تھا کہ ہم عوام میں واپس جائیں گے، آج عمران خان نے وہ وعدہ پورا کردیا ہے، یہ دونوں حکومتیں ہماری اپنی حکومتیں تھی ، ہم نے اپنی حکومتیں ختم کرکے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے پاس میں جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، عوام آج بھی صرف عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، یہاں پر میں چودھری پرویزالٰہی اور حسین الٰہی اور ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے ایک اصول کی خاطر ساتھ دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.