MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیپلز پارٹی کا عوام دشمن پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف اعلان جنگ ہے،بلاول بھٹوزرداری

1 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عوام دشمن پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، لاکھوں عوام کا لانگ مارچ اس حکومت پر بھاری پڑے گا اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے 27 فروری کو مزار قائد کراچی سیاسی نااہل حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی شروعات ہوں گی اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلینگے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کے اس بار بھی عوام اور پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کے پارٹی کارکنان و رہنما آپس کے اختلافات ختم کرکے ایک ہوکر آواز بنیں پھر کوئی ہمیں نہیں ہرا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعلی ہاو¿س کراچی میں پیپلز پارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس کی وڈیو لنک پر صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور نثار کھوڑو کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں 27 فروری کو مزار قائد سے لانگ مارچ کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور لانگ مارچ میں لاکھوں عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرکے اس پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کو بے نقاب کرکے گھر بھیجے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک سنگین بحران سے دوچار ہے اور پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکالے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات سمیت عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.