MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کا خواہاں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

2 306

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ جوہری جنگ روکنے، ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کے لیے سلامتی کونسل مستقل ارکان کا مشترکہ بیان قابل ستائش ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان معنی خیز مذاکرات کےلئے سازگار ماحول فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے، چینی قیادت کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری کو بیجنگ جائیں گے،وزیراعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے،

- Advertisement -

دورے کے دوران پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت تمام امور پر گفتگو کی جائےگی۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رومانیہ اور سپین کے دورہ کیے۔انہوںنے کہاکہ پاک، رومانیہ ایوان ہائے صنعت و تجارت کے مابین تعاون، تعلیمی وظائف بارے تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں پانچ جنوری کو کشمیریوں کا حق خودارادیت کا دن منایا گیا،

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے فوری اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل پر زور دیا۔انہوںنے کہاکہ ہندوستان کی قابض فورسز کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم شہریوں کا قتل عام جاری ہے ،ہندوستانی قابض فورسز نے سال نو میں 15 کشمیری شہید کر دیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں، ماورائے عدالت قتل کیا،گزشتہ سال 2021ءکے دوران 210 کشمیری شہید کیے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سے تجارت کا فی الفور کوئی ارادہ […]

  2. […] پیٹ کے واقعات کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھا دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والے دہشت گرد حملے میں 3 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.