MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک علمی مرکز جامعة المدینہ ، (فیضان مدینہ) بیلہ کراس برانچ

1 558

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راقم الحروف: ایم اسلم گدور ڈان بیلہ لسبیلہ

جامعتہ المدینہ، فیضان مدینہ (بیلہ کراس برانچ) 2012 سے بیلہ میں دینی و دنیاوی تعلیم کے فروغ کیلیے اپنے فراٸض سرانجام دہی میں مصروف عمل ہے۔ اس وقت ایک سو کے لگ بھگ طلبا۶ زیر تعلیم ہیں۔ اس جامعہ میں درس نظامی تک پڑھانے کی سہولت موجود ہے۔ درس نظامی کے ابتداٸ درجات مکمل کرنے کے بعد طلبا۶ کو مزید تعلیم جاری رکھنے کیلیے جامعہ اپنی زمہ داری کے طور پر فیضان مدینہ بھیجتا ہے۔ گزشتہ روز جامعتہ المدینہ بیلہ کراس برانچ وزٹ کرنے و جامعہ کے ناظم (پرنسپل) سے کچھ سوالات کرنے کا موقع ملا جو کہ مداحوں کے زیرخدمت ہے

سب سے پہلے انہوں نے فیضان مدینہ بیلہ کراس برانچ کی سنگ بنیاد رکھنے کے بارے میں شروعات کرتے ہوٸے کہا کہ دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنا ازحد ضروری ہے۔ جب بیلہ برانچ کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا تھا تو اُس وقت جامعتہ المدینہ کی دینی سرگرمیوں سے دلی لگاٶ و دلچسپی کے پیش نظر بیلہ کے لوگ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کی پیاس بجھانے کیلیے فیضان مدینہ کراچی (مین کیمپس) بھیجتے تھے۔

تو اہل علاقہ کے اس ادارہ سے دلچسپی کے پیش نظر فیضان مدینہ (کراچی) نے تحصیل بیلہ میں برانچ کھولنے و تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پھر الحَمْدُ ِلله اہلیان بیلہ نے اس جیسے ادارے کی بیلہ میں کمی کا پیاس تب بجھایا جب 2012 میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی سید لقمان عطاری نے بیلہ کراس کے مقام پر اپنے دست مبارک سے فیضان مدینہ بیلہ کراس برانچ کا سنگ بنیاد رکھ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اور ماشاءاللہ 9 سال سے یہ مرکز اپنے تدریسی فراٸض سرانجام دہی میں مصروف عمل ہے۔

درس و تدریس کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طلبا۶ کے داخلے سے لے کر عالم بننے تک کُل آٹھ درجے ہوتے ہیں ہر درجہ مکمل کرنے کیلیے ایک سال درکار ہوتا ہے اسی طرح فی الحال یہاں صرف 5 درجے بشمول (ابتداٸیہ (پراٸمری). متوسطہ (ششم) متوسطہ (مڈل)، درس نظامی فرسٹ ایٸر،درس نظامی سیکنڈ ایٸر، درس نظامی تھرڈ ایٸر) جن کا دورانیہ 5 سال ہے۔ تک تدریس کی سہولت موجود ہے ان درجوں کو مکمل کرنے والے طلبا۶ کو بقایا پانچ درجوں کی مزید پڑھاٸی کیلیے یہ جامعہ اپنے زمہ داری سے فیضان مدینہ کراچی بھیجتے ہیں

جہاں پانچ درجے کی تعلیم دینے کے بعد بطور عالم اُن کی دستار بندی کی جاتی ہے۔ اور یہ بھی زہین میں رہے کہ یہ عالم کی ڈگری ڈبل ایم اے (ایم اے عربی ، ایم اے اسلامیات) کے برابر ہوتی ہے۔ بطور طالبعلم براٸے داخلہ عمر کے شرط کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بچے کے داخلے کیلیے عمر کم سے کم 10 سال لازمی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر کی کوٸی شرط نہیں ہے۔ پڑھاٸی طریقہ کار کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں ٹاٸم ٹیبل، پیریڈز کی شکل میں شیڈول ہے جو کہ صبح سویرے 8 بجے اسمبلی کیلیے تمام طلبا۶ کو اپنی موجودگی یقینی بنانا ہوتی ہے۔

- Advertisement -

اور ہر پیریڈ 40 منٹ کے حساب سے باری باری مضامین پڑھاٸے جاتے ہیں۔ اور ایک بجے چھٹی ہوتی ہے۔ مضامین کے علاوہ طلبا۶ کے زہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلیے کون کون سے سرگرمیاں منعقد کرتے ہیں؟؟ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلیبس کے علاوہ مدنی چینل کے زریعے مختلف تربیتی سلسلے منعقد کیے جاتے ہیں جن کے زریعے بچوں کو ایک خاص طریقہ کار کے تحت اُن کی زہنی و اخلاقی تربیتوں کی بہتری کیلیے رہنماٸی مہیا کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں ہر جمعرات بعد نماز مغرب تا عشا۶ ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوتے ہیں جن میں طلبا۶ کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔

امتحانات کے طریقہ کار کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواران کیلیے سب سے پہلی شرط 80 فیصد حاضری، جو کہ امیدوار طلبا۶ کو ہر صورت میں پورا کرنا ضروری ہے۔ 80 فیصد حاضری مکمل نہ ہونے کی صورت میں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ و امتحانات ہر تین ماہ بعد (سہہ ماہی، شش ماہی، نو ماہی ، فاٸنل/سالانہ کی شکل میں) منعقد ہوتے ہیں۔

جو کہ اس صورت میں امتحانات لینے کا دراصل مقصد طلبا۶ کے تعلیمی گرفت کا جاٸزہ لینا ہے۔ کہ طلبا۶ کس حد تک سلیبس کے عین مطابق اساتذہ کے تدریس سے کس حد تک سمجھ رہے ہیں و تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے والے طلبا۶ کی حوصلہ افزاٸی کی جاتی ہے۔ حتٰی کہ متعدد بار بیلہ کراس برانچ کے طلبا۶ نے سالانہ (فاٸنل) امتحانات کے نتیجے میں ملکی سطح پر Top10 میں شمار ہو کر اپنے والدین و اساتذہ کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے۔ جو کہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ اس جامعہ کے مونیٹرنگ کے طریقہ کار کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باقاعدہ طور پر ہر ماہ فیضان مدینہ کراچی سے ٹیم یہاں وزٹ کرکے جامعہ،طلبا۶ وغیر کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرکے مرکز کو رپورٹ ارسال کرتے ہیں۔

اس جامعہ کو چلانے کیلیے فنڈنگ کا کیا طریقہ کار ہے؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اخراجات زیادہ، جبکہ آمدنی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس جامعہ کا ماہانہ اوسط خرچہ چھ لاکھ روپے ہے۔ جو کہ پورا خرچہ فیضان مدینہ کراچی برداشت کرتا ہے۔ یہاں کے لوگ بھی زکوات، عشر، صدقہ، فطر کی صورت میں چندہ بکس میں ڈالتے ہیں۔ جو کہ مرکز کے لوگ آکر اپنے ہاتھوں سے بوکس کھول کر چندہ جمع کرتے ہیں۔ آخر میں کراس برانچ کے ناظم جامعہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمدللہ تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ (جامعة المدینہ ) میں دنیا و آخرت سنوارنے کے لیے ماہر مضامین اساتذہ بشمول علامہ محمد شاہد رضا عطاری المدنی،

علامہ عبدالسبحان عطاری المدنی، علامہ شاہد احمد عطاری المدنی، علامہ نعیم احمد عطاری المدنی، سر طارق صاحب کے زیر نگرانی جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوۓ درس نظامی (عالم کورس) کروایا جاتا ہے جہاں پہ طلبإ اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں۔ الحمدللہ جامعة المدینہ میں عالم کورس کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم (انگلش۔اردو۔میتھ اور ساٸنس) بھی پڑھایا جاتا ہے اور فاٸنل ایٸر کا امتحان پاس کرنے والوں کو دعوت اسلامی کا رجسٹرڈ بورڈ ڈبل ایم اے کی سند بھی دیتا ہے۔ دوسرے مدارس و جامعات کے برعکس جامعة المدینہ کے طلبإ کو بنیادی جتنی بھی ممکنہ سہولیات ہیں وہ انکو دی جاتی ہیں ۔

تاکہ طلبإ اپنی تمام تر صلاحیتیں علم دین سیکھنے میں صرف کریں اور معاشرے کا ایک اچھا فرد بن کے اپنی اور دوسروں کے عقاٸد و نظریات کی اصلاح کا باعث بنیں۔ لہذا مسلمان اپنے بچوں کی آخرت سنوارنے کیلیے دینی ادارہ جامعتہ المدینہ بیلہ کراس میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو داخل کرواٸیں بالکل جامعہ اپنے زمہ داری سے مفت دینی خدمات سرانجام دہی کیلیے منتظر ہے۔ اور ناظم جامعہ نے آخر میں تمام مسلمانوں سے اپیل/گزارش کرتے ہوٸے کہا کہ یہ ایک دینی ادارہ ہے جن کا اوسط ماہانہ خرچہ زیادہ جبکہ آمدنی نہ ہونے کے برابر ہے تمام مسلمانوں سے گزارش ہیکہ مدرسہ میں زیرتعلیم بچوں کے لیے آپ لوگوں کا دیا ہوا زکوٰت/عشر/صدقہ/فطرہ/امداد صدقہ جاریہ ہے۔ لہذا مدرسہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.