MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی آن لائن ویڈیو کانفرنس کا نوٹس لے لیا

1 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اتوار کی شام پاکستان تحریک انصاف کی آن لائن پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا ہے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان الیکٹرانکس میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے سابق وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ اور پوری ویڈیو منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔پیمرا کے ترجمان کے مطابق پیر 12دسمبر ہفتے کا پہلا وورکنگ ڈے ہوگا آج پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان کی پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو ٹرانسکرپٹ کے ساتھ حاصل کرلی جائے گی۔اس آن لائن ویڈیو کانفرنس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کے بارے میں غیر اخلاقی، غیر شائستہ گفتگو کی، ان کی یہ گفتگو آئین کے آرٹیکل 204کے منافی ہے جس پر عمران خان کے خلاف آئین کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان ضروری کارروائی کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5 کیس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.