MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

27ویں آئینی ترمیم؛ نواز شریف بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

0 38

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

نواز شریف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔

اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس کا دن اور وقت بھی تبدیل کر دیا گیا۔

اجلاس 13 نومبر 2025 شام 4 بجے کے بجائے اب 12 نومبر شام 5 بجے ہوگا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.