کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ،اسسٹنٹ کمشنرلورالائی جمیل احمد بلوچ جاں بحق
کوئٹہ(مسائل نیوز)کوئٹہ میں بینظیر پل کے قریب ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر اور قائمقام ڈپٹی کمشنر لورالائی جمیل احمد بلوچ جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میںبینظیر پل کے قریب اسسٹنٹ کمشنر اور قائمقام ڈپٹی کمشنر لورالائی جمیل احمد بلوچ صاحب کوئٹہ بینظیر پل کے ساتھ ٹریفک حادثہ میںجاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے کزن اشفاق شدید زخمی ہوگئے ۔حادثے کے بعد ریسکیو ادارے وقوعہ پہنچے اور جاں بحق جمیل احمد بلوچ اور زخمی اشفاق کو ہسپتال منتقل جر دیا گیا۔