MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو مشورہ ہے کہ آپ کی حیثیت ” نکے ”کی ہے ”ابے ”سے آگے نکلنے کی کوشش مت کریں ، حافظ حمداللہ

0 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب ہوتے ہوئےکہا ہے کہ آپ کی حیثیت ” نکے ”کی ہے ”ابے ” سے آگے نکلنے کی کوشش مت کریں ، علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران نیازی کے متنازع بیان پر ترجمان

- Advertisement -

پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ شہبازگل کے بیان کے بعد عمران خان کا بیان آرمی میں تقسیم کی ایک اور سنگین سازش ہے ۔اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ یہ شخص بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان آرمی کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے ،اگر عمران خان کا پسندیدہ آرمی چیف نہ لگایا گیا تو کیا وہ محب وطن نہیں ہوگا ؟،کیا یہ ہوسکتاہے کہ تھری سٹار یا فور سٹار آفیسر ہو اور محب وطن نہ ہو؟۔انہوں نے کہاکہ حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے کا ٹھیکہ عمران نیازی کوکس نے دیا ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ چیف سٹاف آف عمران نیازی اور چیف آف آرمی میں بہت فرق ہے عمران خان کو اس فرق کا احساس نہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کان کھول کر سن لو آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق وزیراعظم کا صوابدید ہے ،فیصلے آپ کے منشاء کے مطابق نہیں آئین اور قانون کے مطابق ہونگے ۔

عمران خان کو مشورہ ہے کہ آپ کی حیثیت ” نکے ” کی ہے ” ابے ” سے آگے نکلنے کی کوشش مت کرنا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.