محرم الحرام کے احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے قوم جشن آزادی سادگی سے منائیں،کاشف حیدری کی اپیل
کوئٹہ (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے محرم الحرام اور جشن آزادی کے سلسلے میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے محرم الحرام کے احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے قوم جشن آزادی سادگی سے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ موجودہ حکمران بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات پرعمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن اور مشکلات سے چھٹکارا دلا سکتا ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر محرم الحرام کے احترام میں جشن آزادی سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی سارے پاکستانیوں کیلئے نہایت خوشی اور اہمیت کا حامل دن ہے مگر محرم الحرام کے تقدس اور احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام سے اپیل ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات سادگی سے منائیں تاکہ محرم الحرام کا تقدس پامال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کاحامل ہے، اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے برطانوی تسلط سے آزادی حاصل کی، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حصول میں ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں اورہمیں ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ مزید انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مہنگائی اور بیروگاری میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہیں۔ جس کی وجہ سے غریب سمیت ہر طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔ موجودہ حکمران بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات پرعمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن اور مشکلات سے چھٹکارا دلا سکتا ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان عطیہ خدا وندی ہے یہ اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے جو مسلمانان برصغیر پر اللہ کا خاص انعام ہے پاکستان ہمارے آباواجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔
[…] (مسائل نیوز) سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ مون سون کے پانچویں اسپیل میں جاری بارشوں […]