MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاق اور صوبائی حکومت، بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے،جنرل ر عبدالقادر بلوچ

4 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران(مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے نوجوانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا دارومدار اس قوم کے نوجوانوں پے ہے ملک کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کو ملکی ترقی کے لئے کوشاں رکھنے کے لیے تعلیم اور دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لیے اداروں کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ہزاروں ڈگری ہولڈر نوجوان بے روزگار در پہ در کی ٹھوکریں کھائے مایوسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت، بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے کیوں کہ نوجوان ملک و قوم کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں ملک و قوم کے مستقبل کو ہمکنار کرنے لئے اگر نوجوانوں کو موقع دے کر آگے کر دیا جائے تو مثبت رول ادا کر سکتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ میں نے اپنے وفاقی وزارت کے پیریڈ میں اپنے حلقے خاران کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے خاران یکمچ روڑ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کیڈٹ کالج گروک ڈیم اور بہت سے پروجیکٹس دیئے جو فنکشنل ہو کر نہ صرف خاران کے لئے روزگار پیدا کریں گے بلکہ ان پروجیکٹس کے اثرات بلوچستان کے کونے کونے تک جائیں گے بیان کے آخر میں کہا گیا کہ کتاب اور قلم کی نوک پر نوجوان اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں سماج سے ہر قسم کی برائیوں کے خاتمے لئے جد و جہد کر کے ایک مثالی معاشرہ قائم کرنے کی کوشش کریں جس میں امن سلامتی برداشت رواداری اور محبت جیسی خوبیاں موجود ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. Saeed Ahmed Baloch says

    I am interested it

  2. […] کوارڈینیٹر سابق وفاقی وزیر و سابق گورنر بلوچستان جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پورا ملک […]

  3. […] کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے بلوچستان کے موجودہ سیلابی صورتحال پر اپنے جاری کردہ […]

  4. […] (مسائل نیوز)`بلوچ ٹریننگ سینٹر میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 339ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.