MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے بہو کو تیسری منزل سے دھکا دے دیا

1 399

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز) بھارت میں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی کے شمالی علاقے میں 21 سالہ لڑکی گھر کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوئی، جس پر لڑکی کے والدین نے سسرال والوں پر جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے اور تیسری منزل سے دھکا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

مقتولہ کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی سسرال میں مردہ پائی گئی، جس پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے شوہر، نند اور ساس کو گرفتار کرلیا۔ تینوں ملزمان کو لڑکی کو مبینہ طور پر جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ پیر کو پولیس اسٹیشن گئیں اور ڈیوٹی افسر کو متاثرہ لڑکی اور ان کی نندوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے متعلق آگاہ کیا۔ دریں اثنا لڑکی کے شوہر نے لڑکی کی والدہ کو اطلاع دی کہ ان کی بیٹی تیسری منزل سے گِر گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)بھارت میں جہیز کے معاملے پر آئے دن شادیاں ٹوٹنے کی خبریں سامنے آ تی رہتی ہیں کچھ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.