اسلام آباد (مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شہبازگل پر مبینہ تشدد کے انکشاف پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل پر ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے سوال پوچھا کہ کس قانون کے تحت اور کس کے کہنے پر ایسا کیا جا رہا ہے؟ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی کا پورا موقع ملنا چاہیے لیکن امپورٹڈ غلام حکومت کے لیے بلا خوف آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔
عدلیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے۔عمران خان نے کہا کہ اے آر وائی کے نیوز ایڈیٹر کو بغیر وارنٹ کے رات گئے اس کے گھر سے پرتشدد طریقے سے اٹھایا گیا اور ایک بیوی اور کمسن بچی کو غیر قانونی طور پر اٹھایا گیا صرف اس لیے کہ اس کا شوہر شہباز گل کے لیے کام کرتا ہے۔
عوام میں خوف کی فضا پھیلائی جا رہی ہے۔
- Advertisement -
دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک اںصاف کے رہنما شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ پولیس کی جانب سے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور عدالت نے غیر ضروری افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے قانونی ٹیم کو شہباز گل سے ملاقات کی اجازت بھی دی۔ وکلا کی درخواست پر شہباز گل کی ہتھکڑی کھول دی گئی جس کے بعد انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے ملاقات کی۔ فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب آگئے ہیں، کمرہ عدالت میں خاموشی اختیار کریں۔
شہباز گل نے کمرہ عدالت پہنچتے ہی پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے کان میں سرگوشی کی جبکہ پولیس نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ نجی ٹی وی کے پروگرام کی سی ڈی لی ہے اور شہباز گل کی آڈیو میچ کر گئی ہے، ایک موبائل ان کی گاڑی میں رہ گیا تھا اور دوسرا ان کے پاس تھا۔ شہباز گل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ چار بجے کا وقت تھا اس وقت کوئی موبائل نہیں چل رہا تھا کیونکہ سگنل نہیں تھے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جسمانی چیک اپ نہیں کیا گیا اور وکلا سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جیل میں ساری رات مجھے جگائے رکھا گیا۔
[…] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مجھے راستے سے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے ، […]
[…] آباد (مسائل نیوز)آئی ایچ سی نے پولیس کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے […]