MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جلسوں یا تقریر کے دوران فوج کو دعوت دینا غیرمناسب بات ہے

0 417

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ جلسوں یا تقریر کے دوران فوج کو دعوت دینا غیرمناسب بات ہے، ہم کافی عرصے سے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کررہے ہیں، و بھی سیاسی صورتحال ہے اس میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، پاکستان کے آئین قانون کے مطابق فوج کو سیاست سے دور رہنے کا حکم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے، پشاور کور2 دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے، کور کمانڈر پشاور کے حوالے سے سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات نامناسب ہیں، ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پراثرانداز ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے بہادر سپاہی اور آفیسرز وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رہے ہیں، قومی سیاسی قیادت ادارے کیخلاف ایسے متنازعہ بیانات سے اجتناب کریں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کچھ روز سے سیاسی لیڈرشپ کے بیانات انتہائی نامناسب ہیں، ہم بار بار درخواست کررہے ہیں فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، ہمارا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں، ہمارے ملک کو بہت زیادہ سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، ہماری تمام لیڈرشپ کی اپنی ذمہ داریوں پر توجہ ہے، ہماری فوج سرحدوں اور اندرونی سیکیورٹی کی مد میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہے۔
جلسوں یا تقریر کے دوران فوج کو دعوت دینا غیرمناسب بات ہے، ہم کافی عرصے سے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کررہے ہیں ، کسی بلدیاتی یا ضمنی الیکشن سے خود کو دور رکھا ہے، فوج کو الیکشن کرانے کی دعوت دینا مناسب بات نہیں۔جو بھی سیاسی صورتحال ہے اس میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، پاکستان کے آئین قانون کے مطابق فوج کو سیاست سے دور رہنے کا حکم ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار آئین میں وضع کیا گیا ہے، آئین وقانون کے تحت آرمی چیف کی تقرری کی جائے گی۔ بلاوجہ اس پر عہدے پر بحث کرنا متنازعہ بنانے والی بات ہے، یہ ملک اور ادارے کے مفاد میں نہیں، ایک بار پھر درخواست ہے کہ اس کو بلاوجہ موضوع بحث نہ بنایا جائے۔ انہوں نے دنیا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس ریلیز میں تفصیل کے ساتھ واضح کیا ہے، حالیہ کچھ دنوں میں پاکستان کی تمام سیاسی لیڈرشپ نے کچھ ایسے بیانات دیے جس کا براہ راست منفی اثرات مسلح افواج کے سپاہ اور قیادت پر مرتب ہو رہے ہیں۔ مسلح افواج کا کردار عوام کیلئے اچھا رہے گا، فوج اور عوام کے درمیان دراڑ نہیں آسکتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.