MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کا منحرف اراکین سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز) پی ٹی آئی کا منحرف اراکین سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان یہ فیصلہ ضمیر فروشی، اور ہارس ٹریڈنگ کو حلال قرار دینے کا پروانہ ہے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک- تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس خارج کر دیا تھا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس اتفاق رائے سے خارج کیا تھا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے الیکشن کے فیصلے کو انتہائی جانبدارانہ اور متعصبانہ قرار دیتے ہوئے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فیصلہ ضمیر فروشی، اور ہارس ٹریڈنگ کو حلال قرار دینے کا پروانہ ہے۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے لگ رہا ہے کہ آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.