وزیراعظم پاکستان محمدشہباز شریف بلوچستان سے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے،فرح عظیم شاہ
وئٹہ (مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے میاں محمد شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان 23 واں وزیر اعظم بننے پرمبارکباد دی اوران کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اپنے تہنتی پیغام میں بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ بطوروزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت بلوچستان کی احساس محرومی دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان کے انتخاب سے ایک جمہوری عمل مکمل ہوا ہے اور اب حکومت کا اصل امتحان شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بلوچستان سے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے.