لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی، حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز طلب کرلی
لاہور(مسائل نیوز)عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ
- Advertisement -
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے ایک بار پھر اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، لاہور میں آج پی ایس ایل کا ایک میچ، 40 کلومیٹر کی میراتھن اور سائیکل ریس ہونے جا رہی ہے۔عامر میر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے دفعہ 144 لگائی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ آپ ریلی کی تاریخ کو آگے لے جائیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح دفعہ 144 کے باعث زمان پارک سمیت دیگر اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی جائے گی۔