کراچی ٹیسٹ کیلئے آسٹریلین کی پلیئنگ الیون کا اعلان
کراچی(مسائل نیوز پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ کینگروز کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، نیتھن لیون اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔ پیٹ کمنز کے مطابق لیگ سپنر مچل سوئپسن ہفتے کے روز ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کریں گے جنہیں جوش ہیزل ووڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی سے مایوس نہیں ہیں مگر ہمیں اور وکٹیں لینا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کراچی کی وکٹ پر سپنرز کو سپورٹ ملے گی اور کراچی کی وکٹ ایسی ہے جو برصغیر کی عام وکٹ ہوتی ہے، لگ رہا ہے کہ میچ میں آگے جاکر وکٹ پر بریک ہوگا، یہاں ریورس سوئنگ ہوسکتی ہے، اگر ایسا ہوا تو مچل اسٹارک خطرناک ثابت ہوں گے۔
- Advertisement -
آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہاں سپنرز کا بھی اہم کردار ہے اس لیے پاکستانی سپنرز کا سامنا کرنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔ دورہ پاکستان کے حوالے سے کمنز نے کہا کہ ہمارے لیے یہ کافی سپیشل سیریز ہے، اس سیریز کو اہم بنانے کیلئے بہت سے لوگ کردار ادا کررہے ہیں۔ کینگروز کے کپتان نے کہا کہ یہاں لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا اور خیال رکھا ہے۔