بھارت کو 4 دن میں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں،مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے لیے کچھ نہیں : فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (مسائل نیوز ) گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارت کو 4 دن میں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے لیے کچھ نہیں۔
- Advertisement -
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے ملک نے سیکیورٹی کے حوالے سے بہت کام کیا ہے اور اس حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ صوبہ خیبر پختون خوا دہشت گردی کے حوالے سے خاص توجہ چاہتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق گورنر کے پی نے کہا کہ ہم بھارت کو 4 دن میں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد ہمارے لیے کچھ نہیں ہیں۔ عوام اور سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔