MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رمیش کمار سے معذرت ، شہباز گل نے فواد چودھری کے مشورے کاجواب دیدیا

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارسے معذرت پر فواد چودھری کے مشورے کا جواب دیدیا۔

شہبازگل نے فوادچودھری کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ فواد جی انہوں نے رجیم چینج میں لوٹا کریسی کی،ضمیر بیچا، یہ ایک فیکٹ ہے اور اس وجہ سے وہ ایک سیاسی لوٹے ہیں اور رہیں گے۔

شہباز گل کا مزید کہناتھا کہ ٹی وی پر تلخی میں ایک سخت لفظ ادا ہو گیا تھا جو دوستوں نے کہا گل صاحب آپ نے اس لئے کہہ دیا کیونکہ وہ اقلیت سے تھا، پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اللہ سے ڈر لگا اور صرف اس لفظ پر افسوس کیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کی تھی اور ان سے اپنے بیان پر معذرت کی تھی، اس پر فوادچودھری نے شہباز گل کو مشورہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ شہباز گل صاحب رمیش کمار جیسے لوٹے کو لوٹا کہنا Statement of Fact ہے اس پر معذرت نہیں بنتی، فورا َ توبہ کریں لوٹا لوٹا کہ کر واپس آئیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے پر پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری بھی بول […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.