MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

2 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 198400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 170096 روپے کی سطح پر آگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2160 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1851.85 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1865 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ […]

  2. […] نیوز)سونے کی فی تولہ قیمت مزید سینکڑوں روپے کم ہو گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.