MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزارت ریلوے نے مالی خسارے سے بچنے کے لیے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزارت ریلوے کے مطابق معاشی خسارے کو کم کرنے کیلئے سکریپ کی فروخت سمیت اہم اقدامات پہلے ہی زیر غور ہیں، پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی کے ریلوے جنکشنز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔وزارت ریلوے کے مطابق لاہور اور کراچی کے علاوہ باقی جنکشنز کو بھی مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزارت ریلوے کو روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے چار کروڑ خسارے کا سامنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.