MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریکوڈک سے متعلق معاہدے کی تفصیلات سے تاحال لاعلم ہوں ،جام کمال

0 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کہاہے کہ ریکوڈک سے متعلق معاہدے کی تفصیلات سے تاحال لاعلم ہوں اپنی جماعت کی موجودہ حکومت سے بحیثیت پارٹی سربراہ مطمئن نہیں ہوں میری حکومت میں ریکوڈک پر 10 فیصد ڈیل کی باتوں میں صداقت نہیں ریکوڈک انتہائی اہم مسئلہ ہے اس لئے اس پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چائیے سارے فیصلے قدوس بزنجو اور حزب اختلاف کے چند ممبرز کر رہے ہیں

- Advertisement -

افسوس کی بات ہے کہ وزیراعلی قدوس بزنجو بلوچستان کے اس اہم مسئلے پر سنجیدہ نہیں ہے اگر بلوچستان عوامی پارٹی پر غیر سنجیدگی کے باعث کوئی غیر ذمہ داری کی بات آتی ہے تو موجودہ کابینہ سے لاتعلقی کا اظہار بھی کر سکتے ہیں حالات یہی رہے تو حکومتی اور پارٹی ممبران کو آفیشل شوکاز نوٹسزز بھی کرینگے اپوزیشن جماعتیں حکومت میں تبدیلی لاکر گھبرا رہی ہیں اپوزیشن اراکین ایسی صورتحال میں پھنس چکے ہیں کہ نہ نوالہ نگل سکتے ہیں

اور نہ اگل سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما حاجی نور اللہ لہڑی کی رہائش گاہ پر عشائیہ کے موقع پر گفتگو اور بلوچستان اسمبلی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سابق صوبائی وزیر میرعارف جان محمد حسنی ،بلوچستان عوامی پارٹی وکلاءونگ کے صدر ،سابق لیگل ایڈوائزر امیر محمد ترین ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.