MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے، وزیراعظم

0 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں کھاد کی طلب اور رسد کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ ہفتےاوسطاً 19,000 میٹرک ٹن فی دن کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا،

انسداد اسمگلنگ میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے یوریا کے 92,845 تھیلے ضبط کیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے،

- Advertisement -

ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ہے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع سیزن کے لیے فصل کی پیداوار کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے، کھاد کی کسانوں کو مناسب فراہمی کے لیے انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.