MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریکوڈک پر بلوچستانیوں کی مرضی کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں ، اختر جان مینگل

3 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد/کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ریکوڈک پر بلوچستانیوں کی مرضی کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں ،مری کے لوگ خوش قسمت ہے کہ پارلیمنٹ اور میڈیا نے ان کی بات سنی بلوچستان میں ایک قبر سے 250لاشیں نکالی گئی ،سی ٹی ڈی کی جانب سے ایک رات میں19لوگوں کو ماردیاجاتاہے

- Advertisement -

لیکن بلوچستان کے لوگوں کی کوئی نہیں سنتا ،مرکزی حکومت جنوبی پنجاب تو نہ بناسکیں البتہ جنوبی اور شمالی بلوچستان بنانے والوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے حرکتوں سے باز آئیں ،سیندک اور ریکوڈک سے کتنا سونا اور تانبا نکالاجاچکاہے کیا کوئی اس کا حساب دے سکتاہے ؟ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے

آفات آتے رہتے ہیں آفتیں جہاں کہی بھی آتی ہیں اس خطے کے حکمرانوں کے امتحان کیلئے آتے ہیں لواحقین کے ساتھ ہم اظہار افسوس ہی کرسکتے ہیں کیا اس میں حکومت کی ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ پیشگی حکمت عملی کرتے اس سے پہلے بھی بہت سے واقعات ہوچکے ہیں قدرتی حادثات بھی ہوسکتے ہیں حکومتی حادثات بھی ہوچکے ہیں مری کا علاقہ اسلام آباد کے قریب ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.