دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کا گوادر میں امدادی سرگرمیاں
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع گوادر میں گزشتہ دنوں طوفانی بارش نے سیلابی صورتحال اختیار کرلی، جس کے باعث ملا بند، کوہ بن وارڈ، گتی لائن، فاضل چوک، اورکماڑی سمیت اردگرد کے علاقے کے مکانات، جھگیاں، دکانیں، گلیاں زیر آب آگئیں۔
- Advertisement -
جس کے باعث گھروں دکانوں میں موجود کھانے پینے و دیگرقیمتی سامان سیلابی پانی سے خراب ہوگیا۔ دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف نے گوادر کے رہائشیوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں فوری طور پر کھانے کا سامان،گرم کپڑے اور رقم پہنچانے کیلئے کراچی سے سفر باندھا۔ ایف جی آر ایف ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ذمہ دار و دیگر ذمہ داران نے متاثرہ مقام کے رہائشیوں کو کھانے کا سامان، گرم کپڑے اور رقم دے کر ان کی پریشانی کو کم کرنے کی کوشش کی۔
ضرورت مندوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے بعد ایف جی آر ایف ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ذمہ داران نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر انیس طارق، اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجا اطہر عباس اور ڈپٹی کمشنر گوادر ڈاکٹر اختر نظیر سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔