گوادر،بجلی کی بندش کیخلاف علاقہ مکینوں نے مکران کوسٹل ہائی وے کوشنکانی در کے مقام پر احتجاجاً بند کردیا
گوادر (مسائل نیوز)شنکانی در کے مقام پر مکینوں نے مکران کوسٹل ہائی وے کو احتجاجاً بند کردیا، ٹریفک کی روانی معطل۔مکینوں کا کہنا ہیکہ کیسکو نے بلاجواز بجلی بند کرکے علاقے کو تاریکی میں ڈبو دیا ہے،ناجائز بلنگ اور طویل لوڈشیڈنگ روز کا معمول بنتا جارہا ہے۔عملے کی کمی اور بلز کی عدم تقسیم ، اوربلنگ،زیادہ میٹر ریڈنگ اندراج کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔احتجاج کے سبب مکران کوسٹل ہائی وے پر دونوں اطراف سے سینکڑوں گاڑیاں اور کراچی جانے والے کوچز پھنس گئے ٹریفک مکمل طورپر معطل ہے۔
- Advertisement -